ایکسپو پاکستان 2015 کراچی میں26فروری سے شروع ہو گاجو یکم مار چ تک جاری رہے گا،شعیب احمد صدیقی

منگل 17 فروری 2015 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) ایکسپو پاکستان 2015 کراچی میں26فروری سے شروع ہو گاجو یکم مار چ تک جاری رہے گا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں ایکسپو پاکستان2015 کے انتظامات کا جا ئزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایکسپو پاکستان 2015 کے موقع پر سیکورٹی سے متعلق ادارے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنا نے کیلئے اقدامات کریں گے جبکہ شہری اور بلدیاتی ادارے اس موقع پر مختلف شاہراہوں اور مقامات کو خوبصورت بنائیں گے اور پر شہری سہولتوں اور صفائی کو یقینی بنانے کیلئے مربوط کو ششیں کریں گے۔

کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ ایکسپو پاکستان2015 قومی اہمیت کی تجارتی نمائش ہے اس کے ذریعے قومی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

برآمدات کو فروغ ملے گا۔ دنیا بھر میں پاکستان کی مصنوعات کو مارکیٹ میسر آئے گی۔ اور بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج قائم ہو گا اور پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات کو بیرونی دنیا سے متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمائش کے موقع پر ائیر پورٹ تا ایکسپو سینٹر ملانے والی شاہراہ کو خوبصورت بنا نے کیلئے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن خصو صی اقدامات کرے گی۔ کنٹونمنٹ کے متعلقہ شہری اداروں کا تعاون بھی حا صل کیا جا ئے گا تمام شاہراہوں پر خیر مقدمی بینر آوایزاں کئے جائیں گے۔ علاقہ کو سر سبز بنا یا جا ئے گا۔ انھو ں نے امید ظاہر کی نمائش کے انعقاد سے مقامی صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات کیلئے بیرون ملک مارکیٹ کی تلاش میں مدد ملے گی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کمشنر کراچی کی جانب سے رابطہ کے فرائض کیلئے ایڈیشنل کمشنر ۔

حاجی احمد فوکل پرسن کے فرائض انجام دیں گے ۔ ایکسپو کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں گے اور متعلقہ اداروں کے تعاون کے حصول اور مشاورت میں مدد کریں گے ۔ جبکہ بلدیاتی امور کیلئے پرسنل اسٹاف آفیسر آفاق حسین بلدیاتی اداروں سے رابطہ کیلئے رابطہ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔ کمشنر کراچی کا کنٹرول روم 99203443 ایکسپو پاکستان 2015 کی انتظامیہ کہ رہنمائی اور مدد کیلئے چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر شرقی آغا پرویز ایکسپو سینٹر میں فوری نوعیت کی شہری اور ضروری سہولتوں کی فراہمی میں مدد کیلئے کیمپ قائم کریں گے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سلیم راجپوت سے کہا گیا ہے کہ وہ مہمانوں کی دیکھ بھال اور انتظامیہ کو ضروری تعاون فراہم کر نے کے سلسلہ میں مضبو ط رابطہ قائم رکھیں گے۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ نمائش میں بیرون ملک سے ایک ہزار سے زائد مہمان شر کت کر رہے ہیں۔

نمائش میں ملک کی تمام اہم مصنوعات کی نمائش کی جا ئے گی۔اجلا س میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سینئر افسران ناصر حامد، ڈاکٹر سید جاوید اختر، ضلع جنوبی اور ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنرز، ریجنرز اور پولیس کے سینئر افسران ، بلدیہ عظمیٰ کراچی، کے الیکٹرک، ڈی ایم سی اور دیگر شہری اداروں کے افسران نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :