قلعہ گجر سنگھ کے قریب خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے سب انسپکٹر رانا محمدیوسف کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اداکی گئی

منگل 17 فروری 2015 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے قریب خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس کے سب انسپکٹر رانا محمدیوسف کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اداکی گئی جس کے بعد شہید کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ،سی سی پی او لاہور امین وینس ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران، اہلکاروں ، شہید کے اہل خانہ اور عزیز اوقارب کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نمازجنازہ کے بعدپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی جبکہ نمازجنازہ میں موجود افسران کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید سب انسپکٹر رانا محمد یوسف کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی جو اسے لیکر ونڈالہ شاہدرہ روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :