ہفتہ طلباء میں مقابلہ نعت خوانی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،

مقابلہ نعت خوانی سے جذبہ محبت رسول ﷺ بیدار ہوتا ہے، چیئرمین میٹرک بورڈ ،فصیح الدین خان

منگل 17 فروری 2015 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء)میٹرک بورڈ ، کراچی میں ہفتہ طلباء کا آغاز16فروری 2015سے ہوگیا ہے۔ شیڈول کے مطابق مقابلہ کے دوسرے روز نعت خوانی میں تقریباً 200سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سیکریٹری بورڈ حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق مقابلہ نعت خوانی میں اوّل پوزیشن محمد جاوید ولد جمال، علامہ اقبال ماڈل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ،ایف ۔

(جاری ہے)

بی ایریانے حاصل کی،دوسری پوزیشن اویس رضا ولد محمد علی، سینٹ لارنس سیکنڈری اسکول ، پاک کالونی کراچی نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن ثقلین ولد محمد جاوید ، فیضا ن اکیڈمی سیکنڈری اسکول کراچی نے حاصل کی۔اس موقع پر طلبہ و طالبات و دیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ ، فصیح الدین خان نے کہا کہ مقابلہ نعت خوانی سے جذبہ محبت رسول ﷺ بیدار ہوتا ہے۔ سیکریٹری بورڈ ، حور مظہر نے کہا کہ تعمیر سیرت میں ۔رسول اللہ ﷺ کی پیروی ضروری ہے۔