سوچی سمجھی سازش کے تحت سریاب کے سرکاری دفتروں کو شفٹ کرنے کا بنیادی مقصد عوام کواستحصالی اور مشکلات سے دوچار کرنا ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 17 فروری 2015 22:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں الائیڈ بینک لوہڑ کاریز برانچ کو شفٹ کرنے سریاب کے علاقوں کیچی بیگ شادینزئی اوردیگر علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ ٹرانسفارمر کے آئے روز جلے جانے اورسریاب کے ایکسیئن اور ایس ڈی او کے عوام دشمن رویے جبل نورکے مقامی قبرستان پر کیو ڈی اے کی قبضہ کرنے اور اسپنی روڈ کی اڈہ کو شفٹ کئے جانے اور بلوچستان میں پارٹی کے رہنماء صلاح الدین مینگل پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کئے جانے اور زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت سریاب کے سرکاری دفتروں کو شفٹ کرنے کا بنیادی مقصد یہاں کے عوام کواستحصالی اور مشکلات سے دوچار کرنا سریاب کے کیچی بیگ شادینزئی علاقوں میں آئے روز بجلی کے ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں اور خراب ہوکرکئی دنوں تک پڑھے ہوئے غریب عوام تاریکی زندگی بسر کرتے ہیں ایس ڈی او اورایکسیئن کو باربار ٹرانسفارمر درست کرنے اور بجلی بحال کرنے کی مطالبہ کرتے ہیں اورعلاقے کے مسائل حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود سریاب کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک سے عوام نالاں اور انتظامیہ کا امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے انتظامیہ کا سریاب کے بلوچوں کے ساتھ رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے اور وہ جان بوجھ کر سریاب کے لوگوں کیلئے آئے روز مسائل اورمشکلات پیدا کرتے ہوئے اپنے زیادتیوں میں مصروف عمل انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہیں جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے بیان میں کہا گیا کہ جبل نور مغربی بائی پاس پر قبرستان کیلئے مختص کی گئی قبرستان پر قبضہ جمانے کیلئے کیو ڈی اے کوئٹہ انتظامیہ اورلینڈ مافیا کی نظریں لگے ہیں تاکہ قبرستان کی خالی زمین پر قبضہ کیا جاسکے بیان میں گذشتہ روز تفتان میں پارٹی کے علاقائی رہنماء صلاح الدین مینگل پر حملے اور انھیں زخمی کرنے کے باوجود انتظامیہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اورگرفتاری سے گریزاں ہیں اور حملہ آوروں کی مکمل پشت پنائی کرتے ہوئے جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں جوکہ بی این پی کی کارکنوں کے خلاف روا رکھے گئے مظالم کا تسلسل ہے بیان میں حکومت وقت ضلع کوئٹہ کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سریاب روڈ کے الائیڈ بینک لوہڑ کاریزبرانچ کو شفٹ کرنے کیچی بیگ شادینزئی سریاب کے تمام علاقوں کو خراب ٹرانسفارمر کو فوری طور پر درست کیا جائے جبل نور کی قبرستان پر قبضہ جمانے سے باز آجائیں اور تفتان سے پارٹی کے علاقائی رہنماء پر حملہ آوروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے اور بی این پی کے نہتے کارکنوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ورنہ پارٹی ان ناروا سلوک پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کی حق محفوظ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :