کوئٹہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کا اظہار تعزیت

منگل 17 فروری 2015 22:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل، ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، میڈیا میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، ساجد ترین ایڈووکیٹ ملک نصیر شاہوانی ، میر رؤف مینگل ، حمل بلوچ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بی این پی دادشاہ سمنگلی روڈ یونٹ کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالستار مینگل کے والد عبدالخالق مینگل بی این پی سردار کاریز کے رہنماء اور علاقہ شادینزئی کے کونسلر میر عطاء اللہ مینگل کے ہمشرہ اور بی این پی کے رہنماء محمد لقمان کاکڑ کے خالہ کی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومین کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء فرمائے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن وضلعی ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری ، حاجی فاروق شاہوانی، ملک محی الدین لہڑی ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، ملک محمد عمر بنگلزئی اورحاجی ریاض احمد مینگل نے پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر جاکر لواحقین سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔