لاہور پولیس لائنز خودکش دھماکہ قابل مذمت ‘معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے‘ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو شکست فاش ہوگی،

وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا مذمتی بیان

منگل 17 فروری 2015 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے لاہور پولیس لائنز کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس سانحہ میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور تخریت کاری ودہشت گردی میں ملوث ملک وقوم دشمن عناصر کو شکست فاش ملے گی وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کی جانب سے اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :