کے پی کے پولیس کا ملک دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ‘غیر قانونی طور پر مقیم70افغان باشندے ‘107مشتبہ افرادگرفتار بھاری اسلحہ برآمد

منگل 17 فروری 2015 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم70افغان باشندوں اور107مشتبہ افرادکوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 40 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے465 کارتوس اور 10 کلو گرام بارودی مواد بھیبرآمدکیے۔

(جاری ہے)

جبکہ اپریشن کے دوران523گھروں اور 228ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف33 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں128 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران255مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے21عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے306عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم70افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے33مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبہ بھرمیں 1017 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :