پشاور پولیس کا سماج دشمن کیخلاف سرچ آپریشن‘3اشتہاری مجرموں سمیت 42جرائم پیشہ،5مشتبہ افراد،ڈبل سواری پر 105 ‘33 افغان مہاجرین گرفتار ‘اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 17 فروری 2015 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے 3اشتہاری مجرمان سمیت 42جرائم پیشہ،مشتبہ افرادسکیورٹی آرڈنینس کے تحت5،ڈبل سواری پر 105افراد ،اور33 افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور اعجاز احمد کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں پشاور میں امن وامان بر قرار رکھنے کیلئے پشاور پولیس کو سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے پشاورکے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران 3اشتہاری مجرمان سمیت 42جرائم پیشہ،ومشتبہ افراد،سکیورٹی آرڈنینس کی تحت 5افراد،ڈبل سواری پر 105 افراداور33 افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے10 عدد پستول ،ایک عدد کلاشنکوف ،139عدد مختلف بور کارتوس، 58کلو گرام چرس اور12بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :