وزیراعلیٰ کے پی کے کی پیر سفید شاہ ہمدرد کو سی پی این ای کی جانب سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ پر مبارکباد

منگل 17 فروری 2015 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء )خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بزرگ صحافی پیر سفید شاہ ہمدرد کو سی پی این ای کی جانب سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد دی ہے وزیر اعلیٰ نے پیر سفید شاہ ہمدرد کے نام اپنے ایک تہنتی پیغام میں کہاہے کہ پیر سفید شاہ پشتو صحافت کا درخشاں ستارہ اور نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ پیر سفید شاہ ہمدرد کی بے پناہ صحافتی خدمات ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہر فورم پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہ بابائے پشتو صحافت ہیں جنہوں نے نہ صرف پشتو زبان بلکہ صحافتی رموز کی بھی بنیاد ڈالی ہے انہوں نے کہا کہ پیر سفید شاہ ہمدرد نے ہمیشہ مثبت صحافت کا علم بلند کیا ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیر سفید شاہ ہمدرد کو اپنی اعلیٰ صحافتی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ہے۔