Live Updates

عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے‘عوام کا تحریک انصاف کے قائدین پر اعتماد بڑھ رہا ہے،

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی کی وفد سے گفتگو

منگل 17 فروری 2015 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہاہے کہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔تحریک انصاف کے صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں حلقہ پی کے 26 کے ایک کثیر رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کی۔

وفد میں یونین کونسل نرئی اور پٹ بابا کے صدور اور علاقے کے معززین موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ حلقہ PK-26میں کروڑو روپے کی ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام شروع ہے۔جس سے علاقے کے مسائل میں کمی آئی ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام تبدیلی محسوس کررہے ہیں۔ہر ادراہ آذاد اور مختار ہے،تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے محکموں سے اقربا پروری کا خاتمہ کردیا ہے،ہر کرپٹ سرکاری اہلکار کا کڑا احتساب ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے گراف میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ نوجوانوں سمیت ملک کا ہر طبقہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہا ہے اور عوام کا تحریک انصاف کے قائدین پراعتماد مزید بڑھ رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات