جنریٹر کے ذریعے مچھلی کے شکار پر پابندی لگا کر نسل کشی روکی جائے ورنہ مچھلی کی نسل ختم ہو جائے گی‘ عوامی حلقے

منگل 17 فروری 2015 21:37

صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) ضلع صوابی کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ فشریز سے اپیل کی ہے کہ جنریٹر کے ذریعے مچھلیوں کے شکار پر پابندی لگا کر افزائش نسل کو تباہی سے بچایا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج چونکہ مچھلیوں کے افزائش نسل کا موسم ہے اور ڈیڑھ لاکھ تک انڈے دینے سے بچے جنم لیتے ہیں لیکن دوسری طرف شکاری لوگ دریائے سندھ اور دریائے کابل میں جنریٹر کے ذریعے مچھلیاں پکڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے افزائش نسل ختم ہو کر رہ جانے کا خدشہ ہے لہذا محکمہ فشریز اس کا نوٹس لے کر جنریٹر کے ذریعے مچھلیوں کے شکار پر پابندی لگا کر مچھلیوں کے نسل کشی کو روکا جائے ورنہ ملک بھر میں مچھلیوں کا نسل ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیگا۔