بٹگرام ‘مہنگائی نے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے‘ دکانداروں نے خودساختہ نرخ مقرر کرلئے‘ اشیائے خوردونوش عوام کی دسترس سے باہر‘ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی‘ عوامی حلقوں کی طرف سے کمشنر ہزارہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ

منگل 17 فروری 2015 21:37

بٹگرام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) ضلع بٹگرام میں خودساختہ مہنگائی نے تمام تر سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ضلع بھر کے دکانداروں نے بلاخوف وخطر اپنے خودساختہ اورمن مانے نرخ مقرر کرلیے۔خودساختہ نرخ مقرر کرنے سے اشیاء خوردنوش غریب عوام کی دسترس سے باہرہوگئے ،ضلعی انتظامیہ کی خاموشی کے بعد مین بازار بٹگرام کے ہر دکاندار،فروٹ فروش،اورسبزی فروشوں نے اپنا الگ الگ خود ساختہ نرخ مقرر کرکے اپنا قانون بنادیا ہیں۔

(جاری ہے)

گرانفروشوں کے من مانے اور خودساختہ نرخ مقرر کرنے سے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔ضلع بھر میں گرانفروشوں کو کھلی چھٹی دینے سے خودساختہ مہنگائی نے اپنے سابقہ تمام تر ریکارڈیں توڑ دی۔خودساختہ گرانی پر قابو پانے والے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنراوراسسٹنٹ کمشنر نامعلوم وجوہات کی بناء پرپراسرار طور پر خاموش ہے۔ گرانفروشوں نے سرکاری نرخنامہ کی بجائے اپنا نرخنامہ مقرر کیا ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر ہزارہ سمیت ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پراصلاح واحوال کا مطالبہ کیا۔