سینیٹ انتخابات کا جادو ‘ارکان پارلیمنٹ کے گزشتہ 2سال سے رکے فنڈز بحال ‘ساڑھے 12ارب روپے جاری

منگل 17 فروری 2015 21:17

سینیٹ انتخابات کا جادو ‘ارکان پارلیمنٹ کے گزشتہ 2سال سے رکے فنڈز بحال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) سینیٹ انتخابات کے جادو نے ارکان پارلیمنٹ کے گزشتہ 2سال سے رکے ہوئے فنڈز بحال کروا دیئے، وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کیلئے ساڑھے 12ارب روپے کی رقم جاری کر دی، ترقیاتی منصوبوں کی رقم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، جس سے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو 2,2کروڑ روپے ملیں گے، ارکان پارلیمنٹ کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کی کثیر قرم پی ایس ڈی پی سے جاری کی گئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کی گئی یہ رقم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران ترقیاتی فنڈز کی مد میں ارکان پارلیمنٹ کو ایک پائی بھی جاری نہیں کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :