قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے بڑے سکینڈل کو بے نقاب کردیا ،

پشاور سبزی منڈی کی قیمتی اراضی کو کروڑوں روپے میں بیچ کر ہڑپ کرنیوالے 4مگر مچھوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں (ن) لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا کے بھانجے بھی شامل

منگل 17 فروری 2015 20:36

قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے بڑے سکینڈل کو بے نقاب کردیا ،

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے بڑے سکینڈل کو بے نقاب کردیا ہے ، پشاور سبزی منڈی کی قیمتی اراضی کو کروڑوں روپے میں بیچ کر ہڑپ کرنے والے چار مگر مچھوں کو گرفتار کرلیاہے ۔ گرفتار ملزمان میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا کے بھانجے بھی شامل ہیں۔ نیب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پشاور کی سب سے بڑی سبزی منڈی میں کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس، دکانیں اور دیگر اراضی کو بیچنے والے ملزمان حراست میں لے لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا کے بھانجے اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیر افتخار جھگڑا کے سالے عثمان جھگڑا بھی شامل ہیں۔ دیگر گرفتار ملزمان میں شہر کی معروف کاروباری شخصیت ملک سوہنی، ارباب الطاف قادر اور ملک امیر زیب شامل ہیں۔ ملزمان نے سبزی منڈی کے 72پلاٹس، 265دکانوں سمیت سبزی منڈی میں گلیوں کے لئے مقرر زمین اور ایڈمن بلاک کو بیچ کر کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے جس سے قومی خزانے کو 20کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ سبزی منڈی کا منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :