ترک وزیراعظم کا دورہ پاکستان ، ترکی کا ’ضرب عضب‘ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان ، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں: وزیراعظم نوازشریف
منگل 17 فروری 2015 16:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء) پاکستان کے دورے پر موجود ترکی کے وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو نے دہشتگردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ‘ضرب عضب‘ کے متاثرین کی بحالی کے لیے دوارب ڈالر امداد کا اعلان کردیا اورکہاکہ مارچ میں افغانستان ، پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترک مہمان کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی خطے کے دواہم ممالک ہیں ، سانحہ پشاور پر غیرمتزلزل حمایت پر شکرگزار ہیں ، آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی مذہب کی توہین کی مذمت کرتے ہیں ، کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں ۔
ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ترکی اور پاکستان نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ملاقاتوں میں پاک ترک تعلقات کو مزید بہتربنانے کااعادہ کیاہے ، خطے کی ترقی اور عالمی امن میں ترکی کا اہم کردار،سیکیورٹی اوردفاع کے میدان میں تعاون جاری رہے گا۔(جاری ہے)
ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو نے کہاکہ پاکستان اُن کا دوسرا گھر ہے جہاں وہ دوسری دفعہ آئے ہیں لیکن بحیثیت وزیراعظم یہ اُن کاپہلا دورہ ہے ، ترکی میں کوئی بھی وزیراعظم کاعہدہ سنبھالے تو پاکستان کا دورہ کرتاہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ، تجارت اورتوانائی بحران پر اہم فیصلے کیے ، پاکستان کے ساتھ 51معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں ، باہمی تجارت بڑھاکر تین ارب ڈالر تک پہنچائی جائے گی ، پی آئی اے اور ترک ایئرویز کی پروازوں کی تعداد بڑھائیں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ نئی افغان حکومت اور پاکستان کے تعلقات پرخوشی ہوئی ، مارچ میں پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.