پولیس لائنز کے باہر خود کش حملے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے؟

منگل 17 فروری 2015 14:13

پولیس لائنز کے باہر خود کش حملے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے؟

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء) لاہورمیں ہونیوالے ممکنہ خود کش حملے کی نوعیت نے تحقیقاتی اداروں کو چکراکررکھ دیاہے ،یہ پہلا موقع ہے جب ضرب عضب کے شروع ہونے کے بعد کسی دھماکے کے بعد فوری طورپر آگ بھڑک اُٹھی اور سفید کی بجائے گہرے سیاہ رنگ کے بادل اُٹھتے دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے عمومی طورپر دیکھاگیاہے کہ افغانستان کے دارلحکومت کابل میں اتحادی افواج ،بڑی شخصیات یا غیرملکی سفارتخانوں یا اُن کے قریب ہونیوالے دھماکوں کی نوعیت قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنز کے قریب ہونے والے دھماکوں سے ملتی جلتی ہے ۔

آپ دومئی 2012ءکو امریکی صدرباراک اوباما کے دورہ کے موقع پر ہونیوالے حملے کی تصویر ہی دیکھ لیں جس میں سیاہ رنگ کا دھواں اُٹھتادکھائی دے رہاہے ۔ اِسی طرح نیپالی شہریوں کے قتل کا سبب بننے والے بم حملے سمیت دیگر حملوں کے فوری بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور سیاہ دھواں دکھائی دیا۔

متعلقہ عنوان :