لاہور: پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر دھماکہ، چار افراد جاں بحق، متعدد زخمی

منگل 17 فروری 2015 12:47

لاہور: پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر دھماکہ، چار افراد جاں بحق، متعدد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء) لاہور میں پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے گیٹ پر دھماکے سے چار افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن کے باہر دھماکے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔