وزیراعظم یوتھ لون سال 2015ء کا ہدف 16.1 بلین روپے مقرر کیا گیا ہے، مدثر ایچ خان،

4800 نوجوانوں کی درخواستیں قرعہ اندازی میں شامل کرنے کے لئے منظور کی گئی ہیں، سینئر ایگزیکٹو نائب صدر نیشنل بینک

پیر 16 فروری 2015 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر مدثر ایچ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون سال 2015ء کا ہدف 16.1 بلین روپے مقرر کیا گیا ہے، 4800 نوجوانوں کی درخواستیں قرعہ اندازی میں شامل کرنے کے لئے منظور کی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکونیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان اور Gestetner کے درمیان Mou پر دستخط بھی کئے گئے۔ Mou پر مدثر خان اور Gestetner کے نمائندے ندیم بٹ نے دستخط کئے۔ مدثر خان نے کہا ہے کہ Gestetner کے ساتھ Mou پر دستخط کے بعد جو نوجوان فوٹو کاپی مشین سے اپنا روزگار حاصل کر رہے ہیں یا نئے کاروبار کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں بہت فائدہ ہو گا اور وہ اس اسکیم سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت 3.8 بلین روپے سے زائد رقم دی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دیگر بینکوں کے ذریعے بھی نوجوانوں کو وزیراعظم یوتھ لون کے تحت قرض دینے کے لئے بھی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے 4 سے 5 مزید Mou پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ اس موقع پر Gestetner کے نمائندے ندیم بٹ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کے 500 نوجوانوں کو فوٹو کاپی مشین کے لئے قرضہ دیا جائے گا، یہ قرض ایک لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے تک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو نئی فوٹو کاپی مشین مارکیٹ سے 25 سے 30 فیصد کم ریٹ پر مہیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :