خراب موسم کے باعث کراچی سے آنیوالی پرواز کو لینڈنگ میں مشکلات،

پائلٹ نے دو بار لینڈنگ کی کوشش ناکام ہونے پر تیسری مرتبہ بحفاظت جہاز کو لینڈ کرا لیا

پیر 16 فروری 2015 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء ) لاہور اےئرپور ٹ پر خراب موسم اورتیز ا ہو اؤں کے باعث کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پائلٹ نے دو بار لینڈنگ کی کوشش ناکام ہونے کے بعد تیسری کوشش میں جہاز کو بحفاظت لینڈ کرا لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل اےئر پور ٹ پر موسم کی خرابی اور تیز ہوا ؤں کے باعث کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز304کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پائلٹ نے دو مرتبہ جہاز کو لینڈ کرانے کی کوشش لیکن تیز ہو اؤں کے باعث کوششیں ناکام رہی تاہم پائلٹ نے تیسری کوشش پر جہاز کو بحفاظت لینڈ کرا لیا ۔

متعلقہ عنوان :