آئی جی پنجاب کا 16سالہ بچے کی ہلاکت کی خبروں کا نوٹس ،

سی سی پی او امین وینس کو خود مقتول کی رہائش گاہ جانے کی ہدایات

پیر 16 فروری 2015 23:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے لاہور کے علاقے عسکری 10میں 16سالہ بچے کی ہلاکت کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور، امین وینس کو خود مقتول کی رہائش گاہ جانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مقتول کے ورثا کو ہر صورت انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائیں اور ملزمو ں سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتی جائے خواہ وہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہواور اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ واقعہ میں نامزد تمام ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں اور ان سے سی آئی اے کی نگرانی میں تفتیشی عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ ملزم جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :