خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات میں حال ہی میں ہونیوالی 796بھرتیاں منسوخ کر دیں

پیر 16 فروری 2015 23:35

خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات میں حال ہی میں ہونیوالی 796بھرتیاں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات میں حال ہی میں ہونے والی تمام بھرتیاں منسوخ کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت نے بے ضابطگیوں کی بنیاد پر محکمہ جیل خانہ جات میں حال ہی میں ہو نے والی 796بھرتیاں منسوخ کر دیں۔ وہ صوبائی اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

شاہ فرمان نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں بہت جلد ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کریگی جو اس تمام معاملے کی چھان بین کے بعد حکومت کورپورٹ پیش کریگی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو ا ہے کہ حکومتی ارکان اسمبلی نے کسی سرکاری محکمے کے خلاف آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے محکمہ تعلیم اور پولیس میں این ٹی ایس کی بنیاد پربھرتیاں کی ہیں اور ہمیشہ میرٹ کاخیال رکھا ہے اور اس پرعمل درآمد کویقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :