شمالی وزیر ستان متاثرین کی اپنی گھروں کو مرحلہ وار واپسی آئندہ ماہ سے شروع کی جائیگی ،بریگیڈئر مختیار

پیر 16 فروری 2015 23:35

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء)بریگیڈئر مختیارنے شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کیمپ بکاخیل میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیر ستان متاثرین کی اپنی گھروں کو مرحلہ وار واپسی آئندہ ماہ سے شروع کی جائیگی جس کیلئے پاک فوج کی طرف سے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ایک ٹیم شمالی وزیر ستان میں بحالی کے لئے دن رات کاموں میں مصرو ف ہیں جو وہاں پر سکول کالجز ،ہسپتال ،بجلی اور جنگ سے متاثرہ مقامات کی کی تعمیر نو کر رہی ہے تاکہ جب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جائیں تو ان کی زندگی آسانی لائی جا سکے جبکہ دوسری ٹیم ان کی واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ ،اشیا ئے خورد ونوش اور وہاں پر گزر بسر کرنے کیلئے نقد رقوم کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ ان لوگوں کو ان تکالیف کا سامنا نہ ہو جب وہ آپر یشن شروع ہونے پر نقل مکانی کے دوران پیش آئے تاہم حکومت جن متاثرین قبائل کو اپنے علاقوں میں جانے کے اجازت دیگی انہیں موبائل سم کے ذریعے اپنے اپنے علاقوں میں جانے کی اطلاع دی جا ئیگی اس موقع پر شمالی وزیر ستان آئی ڈی پیز بکاخیل کیمپ میں متاثرین کی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے درپیش مسائل و مشکلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں زیادہ مشکلات نہیں تاہم کیمپ میں داخل اور اور باہر جاتے وقت انتہائی سخت چیکنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے متاثرین کو ذہنی کوفت اٹھانا پڑتی ہے بریگیڈئیر مختیار نے بتایا کہ بکا خیل آئی ڈی پیز کیمپ کو چار فیز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر فیز سے متاثرین پر مشتمل 16رکنی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کسی بھی مسئلے پر کیمپ انتظامیہ کو بروقت آگاہ کرتی ہے تاہم کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس میں متاثرین متعلقہ سیکورٹی انتظامیہ سے تعاؤن کریں