ڈاکٹر ز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات باعث تشویش، قابل مذمت اور ناقابل معافی جرم ہے۔عوامی تحریک،

عوامی تحریک کی جانب سے آ رمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہخوانی عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے میدان عمل میں ہے

پیر 16 فروری 2015 23:35

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سردارمنصور خان ،ابراررضاایڈووکیٹ،اشتیاق میر ایڈووکیٹ،غلام علی خان نے اسلام آباد پمز ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز پر قاتلانہ حملہ اور ساہیوال نشتر ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر سمیع اللہ چوہدری کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات باعث تشویش،قابل مذمت اور ناقابل معافی جرم ہے، ملک میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔

لوگوں کی جانیں بچانے والے بھی اپنے وطن میں محفوظ نہیں رہے، پورے ملک کے لوگوں کی جانیں غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسیل میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پرفاروق بٹ،انصار ملک،عرفان طاہر،احسان اللہ ایڈووکیٹ،حسن ملک،احسن قریشی،عثمان بٹ،سفیان صابر،ایاز صابر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ بھی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعابھی کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ افسوس پاکستان اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے کاروباری روابط بڑھانے کیلئے بیرونی دورے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف وزیر پانی و بجلی اور وزیر تجارت بننے کی بجائے وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر علمائے کرام ،ڈاکٹرز اور عام شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں میدان عمل میں ہے اور غریبوں کوحقوق دلوانے اور نظام کی حقیقی تبدیلی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔