لاہورائیرپورٹ پرکسٹمزحکام نے شراب اورموبائل فونزکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،

گورنرہاوٴس کے پروٹوکول افسررانااختراورابوظہبی سے آنیوالے مسافرنعیم صدیقی کوحراست میں لے لیا گیا

پیر 16 فروری 2015 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء)لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹمزحکام نے شراب اورموبائل فونزکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گورنرہاوٴس کے پروٹوکول افسررانااختراورابوظہبی سے آنے والے مسافرنعیم صدیقی کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پیرکے روزدبئی سے لاہورآنے والی پروازسے مسافرنعیم صدیقی کولینے کیلئے گورنرہاوٴس کاپروٹوکول افسررانااخترائیرپورٹ گیاجوجہازتک پہنچ گیا،اوراس نے مسافرسے دوبیگزلئے جنہیں وہ لے کرگرین چینل سے باہرنکل رہاتھاکہ کسٹم حکام نے اسے روک لیااورکہاکہ ہم نے بیگزکی سکینگ کرنی ہے جس پررانااخترنے شوربھی مچایاتاہم جب بیگزکواسکین کیاگیاتواس سے 5بوتل شراب اور30لاکھ مالیت کے 103موبائل فون برآمدہوئے ،کسٹم حکام کاکہناہے کہ رانااخترشراب کے نشے میں دھت تھااوراس نے نعیم صدیقی سے مل کرشراب اورموبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش کی جس پراسے گرفتارکرلیاگیاہے اوراس کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آردرج کرکے تفتیش کی جائے گی۔