اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں ،آئی جی اسلام آباد پولیس نے سفارش کے لیے آنے والے افراد پر پابندی لگا دی

مقرر کرد ہ تاریخ اور تعلیمی معیار پر پورا اترنے والوں کو ہی اہل سمجھا جائے گا ، این ٹی ایس سے ٹیسٹ کلےئر کرانے کے لیے آنے والوں کو بھی سفارش کے بجائے تیاری کرنے کا کورا جواب

پیر 16 فروری 2015 23:26

اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں ،آئی جی اسلام آباد پولیس نے سفارش کے لیے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں ،آئی جی اسلام آباد پولیس نے سفارش کے لیے آنے والے افراد پر پابندی لگا دی ،مقرر کرد ہ تاریخ اور تعلیمی معیار پر پورا اترنے والوں کو ہی اہل سمجھا جائے گا جبکہ این ٹی ایس سے ٹیسٹ کلےئر کرانے کے لیے آنے والوں کو بھی سفارش کے بجائے تیاری کرنے کا کورا جواب ۔

آن لائن ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتیو ں کا اشتہار اخبار میں آنے کے بعد ڈی ایس پی ،ایس ایچ او سمیت سب انسپکٹرز اور دیگر پولیس اہلکار آئی جی اسلام آباددفتر سفارش کرانے کے لیے آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان نے سفارش کی مد میں آنے والے تمام افراد سے ملنے سے صاف انکارکردیا ۔جبکہ این ٹی ایس ٹیسٹ سے بچنے والے بھی بڑی تعداد میں آئی جی آفس کا رخ کرتے ہیں ۔

آئی جی آفس کے مطابق ایسے تمام افراد کے ملنے پر پابندی ہے ۔اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔سفارش کے لیے آنے والوں میں زیادہ تر تعداد ان افراد کی ہے جو عمر میں کمی کے لیے رجوع کرتے ہیں آئی جی آفس کے مطابق اگر ایک بھی فرد کو رعایت دی گئی تو دیگر کا حق مارا جائے گا اور باقی افرا دکے لیے اس مد میں مدد نہیں کی جاسکتی اس لیے ملنے پر پابندی لگائی گئی ہے