ملک کو موجوہ گمبیر مسائل سے نکالنے کے لیے طلباء پربہت بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے، فضل الہی خان

پیر 16 فروری 2015 23:24

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات ممبرصوبائی اسمبلی فضل الہی خان نے کہاہے کہ ملک کو موجوہ گمبیر مسائل سے نکالنے کے لیے طلباء پربہت بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے اگروہ آج محنت وجذبے سے زیورتعلیم سے آراستہ نہ ہوسکے توپھر شایدہماری تباہی کوکوئی روک نہیں سکے گا۔طلباء کوچاہیے تووہ اپنی وقت تعلیم کے حصول پرمرکوز کریں تاکہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ممالک کی سرفہرست میں شامل ہوجائیں۔

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے ابرارپولی ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں ایجوکیشن سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع کالج کے ڈائریکٹر حاجی حیات اللہ اورپرنسپل ابراراحمد بھی موجود تھے ۔فضل الہی نے بچوں پرزوردیا کہ پاکستان کی بھاگ دوڑ جلد آپ لوگوں کے ہاتھوں میں آنے والی ہے اس وقت ملک اندرونی اوربیرونی خطرات سے گراہواہے ہرطرف مایوسی ،پریشانی اورغموں کے ڈھیرے ہیں تاہم وقت ہروقت ایک سانہیں رہتایقینا یہ دن خوشی اورمسرت میں بدلیں گے اس کے لیے ہم سب اورخاص کرہمارے جوانوں میں بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ وہ اس پریشان کن حالات کوبدلنے کے لیے تعلیم پراپنی توجہ مرکوز کرلیں تعلیم کی بدولت سب کچھ اپنے حق میں بنایاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر حاجی حیات خان او رپرنسپل ابراراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماراادارہ بچوں کوفنی علوم سے روشاس کرانے کے لیے اپنابھرپورکردارادارکررہاہے اوراس کے ملک وقوم کے لیے درورس نتائج برآمدہونگے۔