گیس اوربجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے وزیراعظم سے آج صنعتکاروں کاوفدملاقات کریگا

پیر 16 فروری 2015 23:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) گیس اوربجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے وزیراعظم سے آج (منگل کو )صنعتکاروں کاوفدملاقات کریگا،ملاقات میں ترکی سے آئے ہوئے وفدمیں جس میں وفاقی وزیرصنعت بھی موجودہوگایہ بات وفاق ہائے ایوان وصنعت تجارت کے صدرمیاں محمدادریس نے ہوزری ایسوسی ایشن پاکستان کی ایک تقریب میں بطورمہمان خصوصی بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے ملاقات کیلئے خصوصی دعوت نامہ انہیں ارسال کیاگیاہے کہ وہ اس موقع پرگیس اوربجلی کے بحران کے ساتھ ساتھ واپڈاکوپرائیویٹزیشن کرنے اوردیگرصنعتکاروں تاجروں کے مسائل سے وزیراعظم کوآگاہ کریں گے ۔تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ وپرائیویٹزیشن رانامحمدافضل ،چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹی ،قومی اسمبلی محمداکرم انصاری ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے تجارت میاں عبدالمنان ،چیئرمین ایف ڈی اے شیخ اعجازاحمدایم پی اے اورسابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری شیرعلی نے بھی خطاب کیااورکہاکہ وزیراعظم ملک کی ترقی کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں اورگیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کیلئے مختلف پراجیکٹ بنائے جارہے ہیں اورملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت نے کئی منصوبہ جات شروع کررکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :