وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ کی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمدنورمسکانزئی کے قافلے پربم حملے کی مذمت

پیر 16 فروری 2015 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیرسیفران اورافغان مہاجرین کیمپ بنوں کے سربراہ جنرل ریٹارڈ عبدالقادربلوچ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمدنورمسکانزئی کے قافلے پربم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی کاروائیاں کرکے ملک اورقوم کوغیرمستحکم کرنے والے عناصراپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے چیف جسٹس بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں بسنے والے عوام کوانصاف کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات کاجائزہ لینے کیلئے صوبے کے طول وعرض میں دورے کررہے ہیں گزشتہ روزدالبندین سے واپسی پران کے قافلے پردہشتگردی کی کوشش کی گئی جس میں وہ اوران کے قافلے میں موجود دیگرلوگ معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :