جیکب آباد ، شہری سے موٹر سائیکل چھننے کے دوران پولیس اور ڈاکووٴں میں مقابلہ، پولیس اہلکار زخمی، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پیر 16 فروری 2015 23:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) جیکب آباد میں شہری سے موٹر سائیکل چھننے کے دوران پولیس اور ڈاکووٴں میں مقابلہ، پولیس اہلکار زخمی، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود لاشاری محلہ میں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکووٴں نے ایک شہری مولا بخش چوہان سے موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کی اس دوران سی آئی اے پولیس پہنچ گئی تو ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور صدر تھانہ کی حدود جڑیا چوک پر پولیس اور ڈاکووٴں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ڈاکووٴں اور پولیس میں 1گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہاجس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ظفر اللہ تھیم زخمی ہوگیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر ڈاکووٴں کا مقابلہ کیا اور ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ڈاکو کی شناخت احسان جکھرانی سے کی جارہی ہے ، زخمی ہونے والے پولیس اہلکار ظفر اللہ تھیم کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،اطلاع پر ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال ملک بھی جائے وقوعہ پر پہنچے ،پولیس کی جانب سے علاقہ میں ڈاکووٴں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ، حدود کے تھانہ پر موٹر سائیکل سوار شہری مولا بخش چاہان کی مدعیت پر گرفتار ڈاکو احسان جکھرانی اور 2نامعلوم ڈاکووٴں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :