جیکب آباد،نمائش میں بم کی اطلاع ، خواتین و بچوں میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے پہنچ کر نمائش بند کرادی

پیر 16 فروری 2015 23:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) نمائش میں بم کی اطلاع ، نمائش میں موجود خواتین و بچوں میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے پہنچ کر نمائش بند کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عوام کی تفریحی کے لیے لگائی جانے والی جشن بہاراں نمائش میں بم کی اطلاع نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا جبکہ نمائش کے اندر موجود خواتین و بچوں میں بم کی اطلاع پر بھگدڑ مچ گئی اور نمائش میں موجود لوگوں میں چیخ و پکار شروع ہوگئی، اطلاع پر ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال ملک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے اور نمائش کو بند کرادیا جبکہ لوگوں کو باہر نکال کر سرچ آپریشن شروع کیا مگر بم کی اطلاع جھوٹی نکلی،تاہم اخری اطلاعات تک پولیس نے نمائش کو کلیئر قرار نہیں دیا جس کے باعث جاری نمائش کو بند کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :