کراچی سے کالے دھن کے اربوں روپے کی بیرون ملک منتقلی کاانکشاف،

ایف آئی اے نے بیرون ملک رقم منتقل کرنے والی کمپنی کے سیکٹری کوگرفتارکرلیا،دیگر 5ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

پیر 16 فروری 2015 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) کراچی سے کالے دھن کے اربوں روپے کی بیرون ملک منتقلی کاانکشاف ،ایف آئی اے نے بیرون ملک رقم منتقل کرنے والی کمپنی کے سیکٹری کوگرفتارکرلیا،دیگر5ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کالے دھن کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کاانکشاف ہواہے اورسندھ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت نے 16ارب روپے بیرون ملک منتقل کئے ہیں کالادھن سمیٹنے والوں میں بیوروکریٹس بھی شامل ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ رقم بے نامی اکاوٴنٹس کے ذریعے منتقل کی گئی ہے اورتین کمپنیوں کے ذریعے رقم کی منتقلی ہوئی ہے ایف آئی اے نے ایک کمنپی کے سیکٹری کوگرفتارکرلیاہے جبکہ باقی 5ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :