کوئٹہ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کا سینٹ انتخابات میں بی این پی کے امیدوار ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی حمایت کااعلان،
سرداراختر مینگل سے بی این پی (عوامی)کے سربراہ میراسرار اللہ زہری کی ملاقات
پیر 16 فروری 2015 23:06
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)نے سینٹ انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوارڈاکٹرجہانزیب جمالدینی کی حمایت کااعلان کردیاسوموارکوبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پربلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سربراہ میراسرار اللہ زہری نے ملاقات کی اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی،رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)سید احسان شاہ بھی موجود تھے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااس موقع پر بی این پی(عوامی)کے سربراہ میراسراراللہ زہری کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواربرائے سینٹ ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی کی حمایت کااعلان کیاگیادونوں رہنماؤں نے اس بات پربھی اتفاق کااظہارکیاکہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے سیاسی جمہوری قوتوں کویکجاہوناہوگادونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بلوچستان کی موجود سیاسی صورتحال کے پیش نظرمشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنے کے عزم کابھی اظہارکیابلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواربرائے سینٹ ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے ”این این آئی“سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دونوں جماعتوں کے مابین اتحاد بلوچستان کے وسیع ترمفادات کومدنظررکھتے ہوئے کیاگیاہے جس کے صوبے کی سیاسی صورتحال پردورس نتائج برآمدہونگے ہماری اولین ترجیح ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے رحجانات کی حوصلہ شکنی کی جائے ہم بی این پی(عوامی)کے مشکورہے جنہوں نے ہم پراعتماد کیاہم ہراس سیاسی جمہوری قوم پرست ومذہبی جماعت کوخوش آمدیدکہتے ہیں جوبلوچستان میں ترقی اورخوشحالی کی مثبت سوچ لئے ہمارے پاس آئے گی کیونکہ بلوچستان کی موجودہ حالات اس بات کاتقاضاکررہے ہیں کہ سیاسی جمہوری قوتیں صوبے میں پسماندگی کے خاتمے حالات کی بہتری ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنامثبت کرداراداکریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.