برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ فیس 200روپے سے زائد طلب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،شاہجہان بلوچ

پیر 16 فروری 2015 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاری سے منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی اضافی فیس طلبی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ لیاری کی تمام یوسیز میں برٹھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس 200روپے مقررہے لیکن عوام کی جانب سے باربارشکایات موصول ہورہی ہیں کہ ان سے کئی گنازیادہ فیسیں طلب کی جارہی ہیں جو انتہائی فسوسناک امراور کرپشن کی بدترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لیاری کے مکین احساس محرومی سے نکل رہے ہیں ایسے میں حکومتی اداروں کی جانب سے ان کے ساتھ لوٹ مار انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ اگر کسی یوسی سیکریٹری کی شکایت موصول ہوئی تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری تمام تر خواہشات اور ترجیحات صرف اور صرف عوام کے لئے ہے ،یہی افسران جب عوام کو ان کے جائز حقوق دیتے ہوئے ان کے مسائل حل کرتے ہیں توہم انہیں سرپر بٹھاتے ہیں لیکن اگر کوئی عوام کے ساتھ زیادتی کرے گاتو اس کی اصلاح کی کوشش کریں گے،بصورت دیگر قانونی حدودمیں رہتے ہوئے کارروائی عمل میں لائیں گے۔