الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعلی امیر حیدر ہوتی کے خلاف انتخابی عمل سے متعلق کیس 20 فروری تک ملتوی کردی

پیر 16 فروری 2015 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعلی امیر حیدر ہوتی کے خلاف انتخابی عمل سے متعلق کیس 20 فروری تک ملتوی کردی ہے،الیکشن ٹریبونل کے جج شاہ جی رحمان کی عدالت میں پیر کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار مرید کاظم کی پی ٹی آئی کے احتشام جاوید اکبر کے خلاف کیس سمیت مردان سے منتخب ہونیوالے قومی اسمبلی کے امیدوار امیر حیدر ہوتی کے خلاف کیس کی سماعت بھی ہونا تھی ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقے کے کیس میں درخواست پیش کی گئی کہ اس کیس کو دوسرے ٹریبونل میں بھیجا جائے جبکہ امیر حیدر ہوتی کے خلاف کیس میں بحث کیلئے نئی تاریخ دیدی گئی دونوں کیسوں کی سماعت 20 فروری کو ہوگی-

متعلقہ عنوان :