دسمبر تک دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہترین ہو گی ‘ شجاع خانزادہ،

پنجاب پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہو رہی ہے ،کرائم کی شرح نیچے آ رہی ہے ‘ صوبائی وزیر داخلہ

پیر 16 فروری 2015 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح دہشتگردی گردی کاخاتمہ ہے ،پر امید ہیں رواں سال دسمبر تک دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہترین ہو گی،پنجاب پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہو رہی ہے جس سے کرائم کی شرح نیچے آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی رکن طاہر سندھو کے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کو اس وقت جو دہشت گردی کا خطرہ ہے اسے ختم کردیں گے ۔

حکومت اور پاک فوج قومی ایکشن پلان کے تحت ایک پلیٹ فارم پر ہیں ۔ دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم پوری دنیا میں ہو رہا ہے ۔پنجاب میں بھی اس وقت سٹریٹ کرائم ہے لیکن حکومتی اقدامات سے دہشتگردی سمیت اس کا بھی خاتمہ ہوگا ۔قبل ازیں طاہر سندھو نے کہا کہ سڑکوں پر ڈکیٹ اور ڈاکو راج ہے، کو ئی بھی محفوظ نہیں ،پولیس کا70ارب کا بجٹ کہاں جاتا ہے؟۔وزیر کیا کریں گے کیونکہ ان کے ہاتھ میں بھی کچھ نہیں۔

متعلقہ عنوان :