لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری،

درجنوں فیڈرز ٹرپ کر جانے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر

پیر 16 فروری 2015 22:57

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ، درجنوں فیڈرز ٹرپ کر جانے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ،شیخوپورہ ،گوجرانوالہ سمیت دیگر مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے موسم میں دوبارہ شدت آ گئی ۔

شدید بارش سے لاہور کے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہوا ۔ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے لاہور میں 80کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تاہم لیسکو کے عملے کی طرف سے کاوشوں کے بعد کئی فیڈرز بحال کر لئے گئے تاہم کچھ فیڈرز کئی گھنٹوں بعد بھی بحال نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :