Live Updates

جہانگیر ترین کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کے ضلعی صدور کا لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس

پیر 16 فروری 2015 22:53

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء ) تحریک انصاف پنجاب کے ضلعی صدور کا لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا پی ٹی آئی کے ضلعی صدور نے تحریک انصا ف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کی قیا دت میں پارٹی کی تنظیم نو ،نئے لوگوں کی شمولیت ،پارٹی آئین پر تحفظات اور فعال عہدیداران کو آگے لانے کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیا ل کیا جن میں گجرات سے چوہدری محمد الیاس ،قصور سے ندیم ہارون ،منڈی بہاوالدین سے فیصل مختار گوندل ،ننکانہ صاحب سے متاصف علی سندھو ،لاہور سے عبدالعلیم خان ،نارووال سے ندیم نثار ،شیخوپورہ سے کنور عمران سعید ،سیالکوٹ سے چوہدری شاہ نواز ،خوشاب سے مسعود انور ،میانوالی سے ڈاکٹر صلاح دین خان ،بہاولپور سے میاں فرزند علی گوہیر ،بہاولنگر سے ملک محمد مظفر خان ،خانیوال سے ظہور حسین قریشی ،لیہ سے یاسر عرفات ۔

(جاری ہے)

ملتان سے اعجاز حسین جنجو عہ ،مظفر گڑھ سے نواب زادہ محمد احمد خان ،رحیم یار خان سے رانا راحیل احمد ،راجن پو ر سے لیفٹنٹ کرنل فاروق خان بزدار ،وہا ڑی سے چوہدری طاہر انور واہلہ ،فیصل آباد احمد راحیل منہا س ،جھنگ سے زاہد حسین جاوید ،اوکاڑہ سے اظہر محمود چوہدری ،ساہیوال سے شکیل احمد خان نیازی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے وحید اکبر نے اجلاس میں شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات