امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائے ،حکومتی نمائندوں اور فوج سمیت سیاسی و مذہبی نامور شخصیات کو شامل کیا جائے،عبدالماجد نقشبندی

پیر 16 فروری 2015 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) ا سلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما پیر عبدالماجد نقشبندی نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کو موٴثر بنا نے کیلئے چاروں صوبوں میں امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اورکمیٹیوں میں حکومتی نمائندوں اور فوج سمیت سیاسی و مذہبی نامور شخصیات کو شامل کیا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے حکومت اور پاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں مگر قوم نتائج کی منتظر ہے انہوں نے کہا کہ امن کمیٹیاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ سمیت قومی ایکشن پلان کو موٴثر بنا نے میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :