چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک تکلیف قلب کے باعث ہسپتال داخل ، انجیوگرافی اور ٹیسٹ کئے گئے ،

چیف جسٹس کو (آج)صبح ہسپتال سے فارغ کر دیا جائیگا،ذرائع

پیر 16 فروری 2015 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹروں نے چیف جسٹس کا معائنہ کیا ،ان کی انجیو گرافی اور مختلف ٹیسٹ کیے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کو (آج) منگل کی صبح ہسپتال سے فارغ کردیا جائیگا۔