کراچی شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے آخری حد تک جائیں گے :راحیل شریف

پیر 16 فروری 2015 11:31

کراچی شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے آخری حد تک جائیں گے :راحیل شریف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے شہر میں امن کے لیے آخری حد تک جانے کا عزم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو کراچی کی سیکورٹی صورتحال ، اور جاری آپریشن پر بریفنگ دی ۔ آرمی چیف نے رینجرز ، پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے آخری حد تک جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :