Live Updates

عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 16 فروری 2015 10:50

عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے کے سربراہ عمران خان کو نا اہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار پاکستان تحریک انقلاب کے وکیل رانا علم الدین غازی کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں جب کہ پارلیمنٹ سے بازار حسن تک کے کتاب میں جو لکھا گیا ہے اس کے تحت بھی عمران خان آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے اس کےعلاوہ عمران خان عوامی اجتماعات میں عوام کو گمراہ کرتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں لہذا آئین کے تحت کوئی جھوٹا شخص اسمبلی رکن نہیں بن سکتا لہذا عمران خان کو نا اہل قرار دیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات