Live Updates

پاک بھارت میچ میں ٹیم پلاننگ ناکافی تھی ، یونس خان کو نکالنا نہیں چاہیئے : عمران خان

اتوار 15 فروری 2015 21:46

پاک بھارت میچ میں ٹیم پلاننگ ناکافی تھی ، یونس خان کو نکالنا نہیں چاہیئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی پلاننگ ناکافی تھی لیکن ٹیم کو اس ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے آج کی شکست کا درست تجزیہ کیا جائے تو آئندہ میچز میں اس ناکامی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ٹیم کی جانب سے ٹیلنٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا لیکن میگا ایونٹ کے باقی میچز بھی انتہائی اہم ہیں اور ان کے لیے بہتری کی ضرورت ہے۔ٹیم سلیکشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں خراب پرفارم کرنے والے کو ٹیم سے نہیں نکالنا چاہیئے اس لیے اگر ٹیم مینجمنٹ یونس خان کو ڈراپ کرتی ہے تو اس کا یہ فیصلہ غلط ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے پاس باﺅلنگ اٹیک مضبوط ہے۔اگر بلے باز اچھا پرفارم کر دیں تو محمد عرفان ، وہاب ریاض اور سہیل خان جیسے باﺅلر بہترین دفاع کر سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :