سبی ،اوچ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ،3شدید زخمی

اتوار 15 فروری 2015 21:44

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2015ء) صحبت پور کے علاقہ اوچ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سکورٹی اہلکار جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقہ پی ایس آر ڈی 238کی حدود میں انور پوسٹ اور گل زمان پوسٹ کے درمیان زیر زمین چھپائی جانے والی بارودی سرنگ کی تلاش اور اس کو ناکارہ بنانے کیلئے سیکیورٹی فورسز سرچ کررہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکر گئی جس کے نتیجے میں یارغنی آفریدی موقع پر جان بحق جبکہ سعیداحمد لقمان اور ریاض خان نامی اہلکار شدید شدید زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال لیا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیامزید کاروائی مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :