آصف زرداری کے بلاول سے اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے،کراچی میں بلاول بھٹو سیکرٹریٹ بند کردیا گیا

اتوار 15 فروری 2015 21:05

آصف زرداری کے بلاول سے اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے،کراچی میں بلاول ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15فروری۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے اپنے بیٹے بلاول سے اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے،کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سیکرٹریٹ بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق کافی عرصے سے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں۔ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے تو بلاول زرداری کی (ن) لیگ میں شمولیت کی پیشن گوئی بھی کی تھی۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی طور پر محدود کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو سیکرٹریٹ بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :