بھارت سے شکست، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قوم کو صبر کی تلقین

اتوار 15 فروری 2015 21:02

بھارت سے شکست، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قوم کو صبر کی تلقین

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15فروری۔2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا بھارت سے پہلا میچ ہارنے کو جیت کی ابتداء کہلاتے ہوئے قوم بالخصوص نوجوان نسل کو صبر و استقامت اور نظم و ضبط کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ہے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا لازمی حصہ ہے اور ہمیں نتیجہ دونوں صورتوں میں قبول کرنے کی سپرٹ اپنانی ہوگی البتہ ان مواقع پر اصل امتحان ہمارے صبر اور جذبے کا ہوتا ہے جس کا مظاہرہ ہمیں پوری بردباری سے کرنا چاہئے اور اسی سے قوموں کی پہچان ہوتی ہے پرویز خٹک نے واضح کیا کہ یہ پہلا میچ آخری نہیں اور یہ ہار اگلی بڑی جیت کی ابتداء بھی ہو سکتی ہے اسلئے ہمیں مایوس یا پریشان ہونے کی بجائے اپنی قومی ٹیم کی ہمت باندھنے کا رویہ اپنانا چاہئے۔