سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ اگلے سال 3ارب روپے کردینگے‘ حمزہ شہباز شریف،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے، سپورٹس کی مزید سہولتیں فراہم کرینگے، 5باکسرز کو میکسیکو میں تربیت دلائینگے،دھرتی کے دشمنوں سے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، چنیوٹ کے ذخائر سے ملک کی قسمت بدل جائیگی،یوتھ فیسٹیول 2015میں 35ممالک کے16سو اتھلیٹ حصہ لیں گے‘صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خاں کا پنجاب یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب
اتوار 15 فروری 2015 20:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15فروری۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شباز شریف نے کہا ہے کہ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ اگلے سال ایک ارب سے بڑھا کر3 ارب روپے کر دیں گے تاکہ نوجوانوں کو سپورٹس کی مزید بہتر سہولتیں میسر ہوں، دہشت گردی کیخلاف جنگ باتوں سے نہیں جیتی جا سکتی، اس کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا، دھرتی کے دشمنوں سے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، نوجوانوں آگے بڑھیں اور ملک کا نام دنیا میں روشن کریں، پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں پنجاب یوتھ فیسٹیول2014ء کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خاں، ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر ماریکو سلیمان، نائب صدر البرٹو گوئررا، چیف ہائی کمشن باکسنگ میکسیکو جون کارلوس سانچیز پلائیو، ارکان اسمبلی تحیہ نون، میاں نصیر احمد، سنیئر صحافیوں عمر مجیب شامی، لطیف چودھری، احمد ولید، ایثار رانا، نجم ولی خان، شہباز میاں، جواد فیضی، اسد کھرل، بابر ڈوگر،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری لاہور پریس کلب، افضال طالب،خزانچی شاداب ریاض، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور اور دیگر اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.