آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ مرحومہ کی لاہور میں رسم قل

اتوار 15 فروری 2015 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورنشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کی والدہ مرحومہ کی رسم قل آرمی گیسٹ ہاؤس لاہور میں اتوار کو ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

رسم قل میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،کور کمانڈر لاہور نوید زمان سمیت پنجاب کے تمام کور کمانڈرز،فارمیشن کمانڈرز ،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل فدا حسین ،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عامر عباسی ، مرحومہ کے عزیز و اقارب سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام اورزندگی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا کی گئی ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے ایصال ثواب ثواب کے لئے جامعہ قاسمیہ فیصل آباد میں دعائے مغفرت کی گئی جس میں طلباء، اساتذہ نے قرآن کریم کی تلاوت کرکے مرحومہ کے لئے ایصال ثواب کیا ۔اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل مہتمم جامعہ قاسمیہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے دعا کروائی ۔