Live Updates

(ن) لیگ اپنا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے خوف سے جو ڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے،عمران خان،جب تک عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں کو کسی صورت انکے عزائم میں کا میاب نہیں ہو نے دیا جائیگا،تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کاپی ٹی آئی پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

اتوار 15 فروری 2015 19:40

(ن) لیگ اپنا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے خوف سے جو ڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘(ن) لیگ اپنا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے خوف سے جو ڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں کو کسی صورت انکے عزائم میں کا میاب نہیں ہو نے دیا جائیگا ۔

وہ مقامی ہوٹل میں تحر یک انصاف کی صوبائی پا رلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید ‘وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی ‘سیکرٹری جنرل جہا نگیر تر ین ‘ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور دیگر بھی اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید اور دیگر اراکین اسمبلی نے اس موقعہ پر عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی پالیسوں کی بھی مکمل حمایت کی ہے جبکہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے اسی وجہ سے جب بھی دھاندلی کی تحقیقات کی بات کی جاتی ہے تو (ن) لیگ کے لوگ چور مچائے شور کی پالیسی کے تحت شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکمرانوں نے عام انتخابات سے پہلے قوم سے جو بھی وعدے کیے تھے ان پر آج تک عمل نہیں کیا اور حکمرانوں کے ”ناکام تجر بہ “نے قوم کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا او ر آج عوام نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ا ور انکوکے مظالم کو کسی بھی صورت مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :