لاہور،قومی ٹیم کے میچ ہارتے ہی”بجلی بھی چلی گئی“

اتوار 15 فروری 2015 18:37

لاہور،قومی ٹیم کے میچ ہارتے ہی”بجلی بھی چلی گئی“

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15فروری۔2015ء) پاکستان کے بھار ت سے ورلڈ کرکٹ کپ کا پہلا میچ ہارنے کے ساتھ پنجاب سمیت پاکستان کے بیشتر خاص طور پر دیہی علاقوں میں”بجلی بھی چلی گئی“ دیہی علاقوں میں کرکٹ کے دیوانے نے حویلیوں اور کھلے میدانوں میں ٹینٹ لگا کر بڑی سکرین پر پاکستانی شائقین کو فری میچ دکھایا۔

(جاری ہے)

تاہم چند گیندوں پر یونس خاں کی وکٹ گرنے کے بعد شائقین کو شکست محسوس ہونا شروع ہو گئی تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کے میچ میں ہوٹل مالکان ، چائے شاپس کی چاندی رہی شائقین کی بڑی تعداد ہوٹلوں سے مختلف اشیاء منگوا کر کھاتے رہے

متعلقہ عنوان :