خودکش حملے کا نشانہ بننے والی امامیہ مسجد کی صفائی کا کام شروع

اتوار 15 فروری 2015 18:24

خودکش حملے کا نشانہ بننے والی امامیہ مسجد کی صفائی کا کام شروع

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء)خودکش حملے کا نشانہ بننے والی امامیہ مسجد کی صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع امامیہ مسجد میں پیش آنیوالے واقعے کے تیسرے روز مسجد کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ۔ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے صفائی کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خودکش حملے کے بعد بھی صوبائی حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار نہیں کیا گیا جس کا اظہار مسجد کے پیش امام بھی کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سے سابقہ حکومت بھی بہتر تھی ۔

خودکش حملے کے دوران گولیوں کا نشانہ بننے والی گھڑی بھی ابھی تک اپنی جگہ پر کھڑی ہے ۔ صفائی کرنے والے عملے کو بھی اتوار کے روز طلب کیا گیا ہے ۔ واقعے کے بارے میں پتہ چلنے پر لوگ اسی مسجد کا دورہ کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ شہادتوں اور زخمیوں کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ امامیہ مسجد کی صفائی کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی سیکورٹی اہلکار مسجد کی چھت پر ڈیوٹی انجام دیتے رہے ۔